پاکستان انٹرنیشنل اسکواش ٹورمنٹ 2019، مصرکے یوسف ابراہیم، محمد الشربینی اور پاکستانی فرحان محبوب اور طیب اسلم نے اپنے میچز جیت لئے
پاکستان انٹرنیشنل اسکواش ٹورمنٹ 2019 میں مردوں کے ایونٹ میں مصری کھلاڑی یوسف ابراہیم، محمد الشربینی اور پاکستانی کھلاڑی فرحان محبوب اور طیب اسلم نے جبکہ خواتین کے ایونٹ میں مصر کی کھلاڑی ہانا موتاز،فریدہ محمد، مینا حامد اور امریکی کھلاڑی سبرینہ سوبھی نے اپنے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔مصحف سکوائش کمپلیکس میں کھیلے گئے مردوں کے کوارٹر فائنلز میچز میں مصر کے یوسف ابراہیم نے پاکستانی کھلاڑی محمد عاصم خان کوتین۔ایک( 13-11، 11-13، 11-5، 11-9) (44 منٹ)سے، فرحان محبوب نے اپنے ہم وطن کھلاڑی فرحان زمان کو بھی تین۔ایک( 11-2، 4-11 ، 11-5 ، 11-3) (20 منٹ)سے ، طیب اسلم نے مصر کے کھلاڑی یحییٰ ایلوواسانی کوتین۔
صفر( 11-2 ، 11-8 ، 11-3) (20 منٹ) سے جبکہ مصر کے، محمد الشربینی نے پرتگال کیروئی سوارس کو بھی تین۔
صفر( 11-7 ، 11-9 ، 11-7 )(34 منٹ)سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ خواتین کے ایونٹ میں مصر کی ہانا موتاز نے اپنی ہم وطن کھلاڑی فرح مومن کو تین۔صفر( 11-7 ، 11-8 ، 11-7 )(25 منٹ)سے ، مصر کی فریدہ محمدنے ملائیشیئن وین لی لائی کوتین۔دو( 11-6، 10-12، 7-11 ، 15-13 ، 11-8) (40 منٹ) سے ،مصر کی مینا حمیدنیسوئٹزرلینڈکی سنڈی مرلوکوتین۔ایک( 11-8 ، 11-7 ، 8-11 ، 11-9 )(32 منٹ) سے جبکہ امریکی کھلاڑی سبرینہ سوبھی نے سوئٹزرلینڈکی نادیہ فسٹرکوتین۔صفر( 11-4، 11-7، 11-2 )(16 منٹ)سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ سرینا ہوٹلز، ہواوے مرد اور خواتین دونوں ایونٹ کے سیمی فائنلز (آج) بدھ کو کو کھیلے جائیں گے۔خواتین کے سیمی فائنلز میں دوپہر12 بجے مصر کی حنا موتازکامقابلہ اپنی ہم وطن کھلاڑی فریدہ محمدسے جبکہ 12:45 پر مصر کی مینا حمید کا مقابلہ امریکی کھلاڑی سبرینا سوبھی سے ہوگا۔مردوں کے سیمی فائنلز میں دن ڈیڑھ بجے مصر کے یوسف ابراہیم کامقابلہ پاکستانی کھلاڑی فرحان محبوب سے جبکہ سوادوبجے طیب اسلم کا مقابلہ مصر کے کھلاڑی محمدیلشربینی سے ہوگا
Email This Post
تبصرے بند ہیں.