ڈاکٹر نادیہ جیش مشرق وسطیٰ کی 50 بہترین آرکیٹکٹ شامل
مقبوضہ فلسطین سے تعلق رکھنے والی خاتون کو مشرق وسطیٰ کی 50 بہترین آرکیٹکٹ انجینئرز کی فہرست میں شامل کرلیا گیا۔
فلسطینی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی جریدے نے مشرق وسطیٰ کے 50 بہترین ماہرین تعمیرات کی ایک فہرست جاری کی ہے جس میں ایک خاتون پروفیسر کو بھی شامل ہیں، جن کا تعلق مقبوضہ فلسطین سے ہے۔
جریدے کی طرف سے شائع کردہ بہترین معماروں کی فہرست میں شامل خاتون کا نام ڈاکٹر نادیہ حبش ہے۔
ڈاکٹر حبش لبنان کی یونیورسٹی آف بیروت میں آرکیٹکٹ انجینیرنگ کی ٹیچنگ کے فرائض انجام دیتی ہیں۔
مقامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی معمار اور اکیڈمک نادیہ حبش واحد انجینیر ہیں جنہوں نے فلسطین میں انجینیرز سنڈیکیٹ کی شاخ کی صدارت اور رکنیت حاصل کی تھی۔
فلسطینی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اس وقت وہ فلسطینی انجینیرز کی جنرل یونین کے جنرل سکریٹریٹ کی رکن ہیں۔
ڈاکٹر حبش نے تعمیراتی اور فن تعمیراتی منصوبوں میں شراکت کے لیے متعدد ایوارڈز جیتےجن میں سب سے اہم حسیب الصباغ اور سعید الخوری ایوارڈ ہیں جو انہوں نے 2017ء میں حاصل کیے تھے۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.