ویمنز ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان، ثنا میر ڈراپ

 آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ ٹی ٹوینٹی کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے، حیران کن طور پرتجربہ کار کھلاڑی ثنا میر کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔

چیف سلیکٹر عروج ممتاز کا کہنا ہے کہ حالیہ کارکردگی کی وجہ سے ثنا میر کو ڈراپ کیا گیا ہے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ثنا میر ذاتی پسند نہ پسند کی بھینٹ چڑھ گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کپتان اور سینئر کھلاڑی فیصلے سے ناخوش ہیں، میگا ایونٹ میں ثنا میر کی غیرموجودگی سے بولنگ لائن کمزور ہوگی۔

میگا ایونٹ میں بسمہ معروف ٹیم کی قیادت کریں گی، دیگر کھلاڑی میں ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین، عائشہ نسیم، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، ارم جاوید ، جویرہ ودود، منیبہ علی، ندا ڈار، عمیمہ سہیل، سادیہ اقبال، سدرہ نواز اور سیدہ عروب شاہ ہیں۔

واضح رہے کہ میگا ایونٹ 21 فروری سے آسٹریلیا میں شیڈول ہے، پاکستان ویمنز کا پہلا امتحان 26 فروری کو ویسٹ انڈیز سے ہوگا۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.