پاکستان اور بنگلادیش کا آخری میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔
پاکستان اور بنگلادیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جانا ہے تاہم بارش کے باعث میچ کا ٹاس اب تک نہیں ہوسکا ہے۔پہلے میچ میں گرین شرٹس نے مہمان سائیڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی اور دوسرا میچ 9 وکٹوں سے باآسانی اپنے نام کیا تھا، عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کو تیسرا ٹی ٹوئنٹی جیتنا بھی ضروری ہے۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.