قرض میں ڈوبی ایئرانڈیا کی فروخت کا فیصلہ
قرض میں ڈوبی ایئرلائن ایئرانڈیا کو فروخت کرنے کے لئے بھارتی حکومتی نے پیش کش طلب کرلیں ۔
بھارتی حکومت کے ابتدائی نجکاری مراسلے میں خریداری میں اظہار دلچسپی رکھنے والے اداروں کے لیے 17 مارچ تک کوائف جمع کرانے کی ڈیڈلائن مقرر کی گئی ہے۔
مراسلے کے مطابق ایئر انڈیا کے ساتھ بھارتی حکومت کم لاگت ایئرانڈیا ایکسپریس اور سنگاپور ایئرلائن کے ساتھ برابر ملکیت کے جوائنٹ وینچر ایشیاء ایس ٹی بھی فروخت کرنا چاہتی ہے، کامیاب بولی دینے والے کو ایئرلائن کا مینجمنٹ کنٹرول بھی منتقل ہوگا۔
ایئر انڈیا کی ملکیت میں ایئرانڈیا انجینئرنگ سروس، ایئرانڈیا ایئر ٹرانسپورٹ سروس، ایئرلائن الائیڈ سروسز اور ہوٹل کارپوریشن آف انڈیا شامل ہیں، جو نجکاری میں شامل نہیں ہونگی۔
ان کمپنیوں کو ایئرانڈیا ایسٹ ہولڈنگ لمیٹڈ کو منتقل کئے جانے کا عمل جاری ہے، مراسلے کے مطابق ایئرانڈیا اور ایئرانڈیا ایکسپریس کے 232 ارب کے قرض نجکاری کے ساتھ منتقل ہونگے، جبکہ دیگر قرض ایئرانڈیا ایسٹ ہولڈنگ کو منتقل کردیئے جائیں گے۔
ارنسٹ اینڈ ینگ ایئر انڈیا کی نجکاری کے مشیر ہیں، 2018ء میں بھارتی حکومت نے مینجمنٹ کنٹرول کے ساتھ ایئرانڈیا کے 76 فیصد حصص فروخت کے لئے پیش کش مانگی تھی لیکن کوئی بولی موصول نہیں ہوئی تھی۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.