اسٹاک مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں ریکارڈ اضافہ
اسٹاک مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ دیکھا گیا اور سرمایہ کاری کاحجم 1 کروڑ 8 لاکھ 52 ہزار ڈالر تک پہنچا، گزشتہ سال جنوری میں73 لاکھ 68 ہزار ڈالر کی سرمایہ کاری آئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق جنوری میں اسٹاک مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ کا رحجان رہا ، رواں سال پورٹ فولیوسرمایہ کاری34لاکھ83 ہزارڈالر زائد رہی، جس کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم1کروڑ8لاکھ52ہزارڈالر تک پہنچ گیا۔
گزشتہ سال جنوری میں73 لاکھ 68 ہزار ڈالر کی سرمایہ کاری آئی تھی ، مالی سال جولائی تا24 جنوری سرمایہ کاری کا حجم 1 کروڑ 88 لاکھ 71ہزارڈالررہا ، گزشتہ مالی سال کےاسی عرصے میں 39کروڑ 63 لاکھ ڈالر کا انخلا دیکھا گیا تھا۔
پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کاحجم ڈھائی ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا، ٹی بلزمیں رواں مالی سال 23 جنوری تک 2 ارب چھپن کروڑ اسی لاکھ ڈالرکی سرمایہ کاری ہوئی اور پاکستان انوسٹمنٹ بانڈز میں سرمایہ کاری کاحجم تین کروڑدس لاکھ ڈالررہا۔
غیرملکی سرمایہ کاروں میں بڑی تعداد امریکی اوربرطانوی مالیاتی اداروں کی ہے جبکہ رواں مالی سال میں اسٹاک مارکیٹ سے 5کروڑ 20لاکھ ڈالر کا انخلا دیکھا گیا تھا۔
انڈسٹری تجزیہ کاروں کےمطابق شرح سودمیں اضافےاورروپے کی قدرمیں کمی کےباعث ٹی بلزغیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے انتہائی پرکشش ہوگئےہیں، ماہرین کوحکومتی بانڈزمیں مزیدسرمایہ کاری کی امید ہے۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.