پی سی بی نے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی آمد اورپریکٹس شیڈول جاری کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )نے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی آمد اورپریکٹس شیڈول جاری کردیا۔پی بی سی حکام کے مطابق مہمان ٹیم 5 فروری بروز بدھ کی صبح اسلام آبادپہنچے گی ،بنگلہ دیش ٹیم 5 فروری کو دوپہرڈیڑھ بجے پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی جبکہ 6 فروری کو بھی دونوں ٹیمیں پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گی ۔پی سی بی کے مطابق پریکٹس سیشن صبح10 بجے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہوگا،دو میچز کی سیریزکا پہلا ٹیسٹ میچ 7 سے 11 تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا،پاک بنگلہ دیش ٹیسٹ میچ 7 فروری کو صبح 10بجے شروع ہوگا۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.