پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ کی ٹکٹوں کی فروخت کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کی تاریخ کا اعلان کردیا جس کے مطابق ٹکٹوں کی فروخت منگل سے شروع ہوگی۔

پی سی بی کے مطابق 7 سے 11 فروری تک شائقین پنڈی اسٹیڈیم سے ٹکٹ خرید سکتے ہیں، اسلام آباد اور راولپنڈی ایکسپریس سینٹرز پر ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع ہوگی۔

شائقین کرکٹ سینٹرز سے ٹکٹ خریدتے وقت قومی شناختی کارڈ ہمراہ رکھیں، ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ 5 ٹکٹیں حاصل کی جاسکتی ہیں۔

پی سی بی نے شائقین کی سہولت اور دلچسپی کے پیش نظر ٹکٹوں کے نرخ کم رکھے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 7 سے 11 فروری تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، پہلے ٹیسٹ کے لیے دونوں بورڈز کی جانب سے ٹیموں کا اعلان کردیا گیا ہے، ٹیسٹ اسکواڈ میں فہیم اشرف اور بلال آصف کی واپسی ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے بنگلہ دیش کو تین ٹی 20 میچز کی سیریز میں 2-0 سے شکست دی تھی۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.