پاکستان میں پہلی بار باکسنگ لیگ کا انعقاد، باکسر عامر خان نے ٹکٹ بارے بھی شاندار اعلان کر دیا
پاکستانی نژاد باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ 19 مارچ کو پاکستان میں پہلی باکسنگ لیگ منعقدہ ہوگی، ٹکٹ فری ہونگے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 19 مارچ کو پاکستان میں پہلی باکسنگ لیگ منعقدہ کرنے جا رہے ہیں، باکسنگ لیگ کے لیے ٹکٹ فری ہوں گے۔عامر خان نے کہاکہ باکسنگ لیگ کے زریعے لوگوں کو بھرپور تفریح کا موقع فراہم کریں گے، ہر 2، 3 ماہ پاکستان میں باکسنگ کے ایونٹ کریں گے، پاکستان کے تمام شہروں میں باکسنگ کے ایونٹ کیے جائیں گے۔عامر خان نے کہاکہ باکسنگ لیگ سے ملکمیں باکسنگ کو فروغ ملے گا، باکسنگ لیگ سے نوجوان موٹیوئٹ ہوں گے، اسلام آباد میں 8 پروفیشنل فائٹس ہوں گی، بیرون ملک سے بھی باکسر آئیں گے، اسلام آباد کے بعد گلگت بلتستان میں باکسنگ کا ایونٹ کرائیں گے، عثمان وزیر ایک دن ضرور چمپئن بنے گا، میں عثمان وزیر کو سپورٹ کرنے پاکستان آیا، میرے گھر بچے کی پیدائش ہوئی بہت مصروفیت تھی۔عامر خان نے کہاکہ عثمان وزیر کو سپورٹ کرنے سب کام چھوڑ کر پاکستان آیا،پی ایس ایل کے کھلاڑیوں کو بیسٹ آف لک، میں کرکٹ فین ہوں۔عامر خان نے کہاکہ اسلام آباد یونائٹیڈ اور کراچی کنگ کو سپورٹ کروں گا۔عامر خان نے کہاکہ پاکستان کے لیے بہت اچھا ہے عالمی کھلاڑی پاکستان آ رہے۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.