پی ایس ایل سیزن 5،سلطانز سے گلیڈی ایٹرز،اسلام آبادسے زلمی ٹکرانے کو تیار
پاکستان سپرلیگ سیزن فائیو کی گہماگہمی عروج پر ہے اور آج کرکٹ کے دیوانوں کو دو بڑے میچ دیکھنے کو ملیں گے۔ پہلے مقابلے میں ملتان کے سلطانز کے مقابلے میں کوئٹہ کے گلیڈی ایٹرزمیدان میں اتریں گے جبکہ دوسرے مقابلے میں’ متحدہ اسلام آباد‘یعنی اسلام آباد اورپشاورکے زلمی زور آزمائیں گے۔
پہلا میچ ملتان میں دوپہر دوبجے ہوگاجبکہ دوسرا راولپنڈی کے اسٹیڈیم میں شام سات بجے روشنیاں بکھیرے گا۔ملتان کے سلطانز ’شان مسعود ‘کی قیادت میں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی کپتانی سرفراز احمد کر رہے ہیں۔
دونوں ٹیموں نے ٹورنامنٹ میں اب تک چار چار کھیلے اور پوائنٹس بھی برابر ہیں تاہم بہتر رن ریٹ کے سبب ملتان سلطانز پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر کی ٹیم ہے اور گلیڈی ایٹرز دوسرے نمبر پر ہے۔ملتان سلطانز میں شاہد آفریدی رائیلی روسو، معین علی، جیمز ونس، محمد عرفان جیسے کھلاڑی شامل ہیں ۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت شاداب خان کریں گے اور پشاور زلمی کی ٹیم ڈیرن سیمی کی کپتانی میں میدان میں اترے گی۔پشاورزلمی نے اب تک چار میچوں میں حصہ لیا ہے اور اس کے پوائنٹس بھی چار ہیں جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے بھی چار پوائنٹس ہیں۔
رن ریٹ بہتر ہونے کے سبب اسلام آباد یونائیٹڈ کی تیسری ہے جبکہ پشاور زلمی کی چوتھے نمبر پر ہے۔ گزشتہ روز پشاور زلمی نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز کو 16 رنز سے ہرایا تھا۔
پی ایس ایل2020 میں کل 34 میچز32 روزمیں کھیلے جائیں گے۔ جن میں سے 14 میچز لاہور میں ،9 کراچی ،8 راولپنڈی جبکہ 3 ملتان میں ہوں گے۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.