ایشیا کپ کا میزبان پاکستان ہے، پی سی بی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا ہے کہ ایشیا کپ کے حوالے سے فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل کی بورڈ میٹنگ میں ہونا ہے، ایشیا کپ کا میزبان پاکستان ہے۔
پی سی بی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کے وینیو کا فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل کرے گی، اے سی سی کا بورڈ صورت حال کا جائزہ لے کر جو فیصلہ کرے گا سب کو قابل قبول ہوگا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان نے کرنی ہے، یہ بات طے ہے۔
واضح رہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کا اہم اجلاس 3 مارچ کو دبئی میں ہو گا، جس میں ایشیا کپ 2020 کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا۔ پاکستان میں ایشیا کپ نہ ہونے کی صورت میں متحدہ عرب امارات کا وینیو مضبوط امیدوار ہے۔
دوسری طرف بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی)کے سربراہ نے ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس سے پہلے ہی اپنا فیصلہ سنا دیا، سارو گنگولی کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ 2020ء پاکستان میں نہیں ہوگا، میزبان پاکستان ہی ہوگا لیکن ایشیا کپ دبئی میں کھیلا جائے گا۔
بھارتی بورڈ کے سربراہ ساروو گنگولی نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ٹیمیں ایونٹ میں حصہ لیں گی ، پاکستان اور بھارت کے ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں کھیلنے کی راہ دبئی کی میزبانی سے ہموار ہوگی۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.