کپتان بسمہ معروف انجری کا شکار ہوکر ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سے باہر
پاکستانی ویمن ٹی ٹوینٹی ٹیم کی کپتاب بسمہ معروف ورلڈ کپ ٹی ٹوینٹی سے باہر ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ویمن ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کی کپتان بسمہ معروف انجری کا شکار ہوکر ورلڈ کپ ٹی ٹوینٹی سے باہر ہوگئیں، وہ انگلینڈ کے خلاف میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئی تھیں۔
بسمہ معروف انگلینڈ کے خلاف میچ کے دوران انگوٹھے کے فریکچر کا شکار ہوئیں۔
پی سی بی کے مطابق بسمہ معروف کی جگہ میگا ایونٹ کے میچز میں اوپننگ بیٹس ویمن جویریہ خان ٹیم کی قیات کریں گی۔قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف انجری کے باعث آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2020 سے باہر ہوگئی ہیں۔ ایونٹ کے دوران انگلینڈ کے خلاف میچ میں بسمہ معروف کے دائیں انگوٹھے میں فریکچر ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں قومی ویمن ٹیم نے دو میچز کھیلے ہیں جس میں ایک میں کامیابی اور ایک میں شکست ہوئی ہے جبکہ قومی ٹیم کو ابھی تھائی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے خلاف میچز کھیلنے ہیں۔
پی سی بی کی جانب سے بسمہ معروف کی جگہ ناہیدہ خان کا نام آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی کو بھجوادیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ آج انگلینڈ پاکستانی ویمن ٹیم کو 42 رنز سے باآسانی شکست دی تھی۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.