محکمہ موسمیات کی آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں لاہور میں بارش ہوگی، بارشوں کے باعث پی ایس ایل میچز متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں شدید بارشوں کے بعد رواں ہفتے ہونے والے پی ایس ایل کے میچز متاثر ہونے کا خدشہ ہے، رات سے اب تک 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
خیال رہے کہ لاہور اور راولپنڈی میں پاکستان سپر لیگ کے میچز جاری ہے جو بارش کے باعث متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
پی سی بی انتظامیہ پی ایس ایل کے رواں ہفتے کے میچز سے متعلق سرجوڑ کر بیٹھ گئی ہے اور راولپنڈی، لاہور میں ہونے والے میچز کراچی منتقل کئے جانے پر غور کررہی ہے۔
گزشتہ روز ذرائع سے خبر موصول ہوئی تھی کہ لاہور اور پنڈی کے میچز کراچی میں کرانے کیلئے پی سی بی نے سندھ حکومت سے رابطہ کیا تھا۔
دوسری جانب ڈائریکٹر میڈیا پی سی بی سمیع الحسن کا کہنا ہے کہ لاہوراورراولپنڈی میں بارشوں کے باعث پی ایس ایل کا شیڈول تبدیل نہیں کیا جا رہا اور نہ میچز منتقل کیے جانے کے حوالے سے غور کیا جارہا۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.