ڈیرن سیمی کو اعزازی شہریت اور سول ایوار ڈ کے بعد ایک اور انعام دینے کا فیصلہ

کراچی پریس کلب نے پاکستان سپرلیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور سر ویوین رچرڈز کو تاحیات اعزازی ممبر شپ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔کراچی پریس کلب کی گورننگ باڈی کا اجلاس ہوا جس میں ڈیرن سیمی اور سر ویوین رچرڈز کو تاحیات اعزازی ممبرشپ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تاحیات اعزازی ممبر شپ دینے کا فیصلہ سرویوین رچرڈز اور سیمی کی پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے لیے خدمات کے اعتراف میں کیا گیا۔خیال رہے کہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کیلئےخدمات پر ڈیرن سیمی کو یوم پاکستان 23 مارچ کو صدر مملکت عارف علوی اعزازی شہریت اور سول ایوارڈ سے بھی نوازیں گے۔‎

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.