ویمنT20 ورلڈ کپ، بارش نے بھارت کو فائنل میں پہنچا دیا

آسٹریلیا میں جاری آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم بارش کی مہربانی سے فائنل میں پہنچ گئی۔

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں آج بھارت کا مقابلہ انگلینڈ سے تھا مگر بارش کے سبب میچ کا ٹاس بھی ممکن نہ ہوسکا اور بھارتی ٹیم نے گروپ میچز کی کارکردگی کی بنیاد پر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

بھارتی ویمن ٹیم نے ایونٹ میں اپنے چاروں گروپ میچز میں کامیابی حاصل کر رکھی تھی اور اسی بنیاد پر ٹیم کے فائنل کھیلنے کی راہ ہموار ہوئی۔

واضح رہے کہ آج ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل جنوبی افریقااور میزبان آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا اور فاتح ٹیم 8 مارچ کو فائنل ٹاکرے میں بھارت سے نبرد آزما ہوگی۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.