ڈیل اسٹین نے اپنا ایوارڈ رومان رئیس کو دے دیا
پاکستان سُپر لیگ کے 17 ویں میچ میں ’مومنٹ آف دی میچ‘ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے ڈیل اسٹین نے اپنا ایوارڈ ساتھی کھلاڑی رومان رئیس کو دے دیا۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر رومان رئیس نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد جنوبی افریقا کے فاسٹ باؤلر اور پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے ڈیل اسٹین کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ رومان رئیس کو اپنا ایوارڈ دے رہے ہیں۔
رومان رئیس نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ڈیل اسٹین کے ساتھ ایک ’فین بوائے‘ کا لمحہ۔ ڈیل اسٹین کی جانب سے رومان کو دیئے جانے والے ایوارڈ پر انہوں نے ڈیل اسٹین کا شکریہ ادا کیا اور انہیں لیجنڈ قرار دیا۔
رومان رئیس نے ڈیل اسٹین کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کے ساتھ باؤلنگ کراتے ہوئے انہیں فخر محسوس ہوتا ہے۔‘
واضح رہے کہ گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے 17 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم باآسانی لاہور قلندرز کو 71 رنز سے شکست دینے میں کامیاب رہی
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کولن منرو کو میچ کا بہترین کھلاڑی جبکہ ڈیل اسٹین کو لاہور قلندرز کے پہلے اوور کی دوسری گیند پر کرس لِن کو بغیر کسی رن کے آؤٹ کرنے پر ’مومنٹ آف دی میچ‘ کا ایوارڈ دیا گیا۔
ڈیل اسٹین نے فراغ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا ایوارڈ میچ میں بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کرنے والے رومان رئیس کو دے دیا
یاد رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے میچ کے دوران ڈیل اسٹین رومان رئیس کو باؤلنگ ٹِپس دیتے ہوئے دکھائی دے رہے تھے۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.