پاک بنگلادیش میچ کی تاریخ تبدیل کر دی گئی

 پاکستان اور بنگلادیش کے مابین واحد ون ڈے میچ کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دورہ پاکستان کے دوران بنگلادیش نے ایک روزہ میچ کھیلنا تھا جس کی تاریخ تبدیل کر دی گئی۔

طے شدہ شیڈول کے تحت پاک بنگلادیش میچ 3 اپریل کو کراچی میں ہونا تھا جسے بنگلادیشی درخواست پر ری شیڈول کیا گیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے مابین واحد میچ یکم اپریل کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس کے لیے مہمان ٹیم 29 مارچ کو کراچی پہنچے گی اور اگلے روز پریکٹس کرے گی۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹیسٹ چیمپئن شپ کا دوسرا ٹیسٹ کراچی میں 5 اپریل کو شیڈول سے ہے، اس سے قبل روالپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم نے ایک اننگز اور 44 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر 140 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے اور کراچی ٹیسٹ میں کامیابی پر قومی ٹیم نیوزی لینڈ اور انگلیڈ سے اوپر آجائے گی۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.