کورونا وائرس، نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے بھی بڑا اعلان کر دیا

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کے پیش نظر تمام تر سرگرمیاں معطل کر دی ہیں جبکہ کلب اور سکول کرکٹ بھی بند کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے تمام سرگرمیاں معطل کرتے ہوئے ناصرف کمیونٹی کرکٹ کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے بلکہ کلب اور سکول کرکٹ کے علاوہ کرکٹ پروگرامز اور ٹریننگ بھی روک دی گئی ہے۔ آسٹریلوی ٹیم نے بھی ٹی 20 سیریز کیلئے اپنا دورہ نیوزی لینڈ ملتوی کردیا ہے، کیویز گزشتہ ہفتے دورہ سٹریلیا ادھورا چھوڑ کر وطن واپس آگئے تھے اور اب کینگروز بھی ٹی 20 سیریز کھیلنے نہیں جائیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)، کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) اور بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے بھی تمام تر سرگرمیاں معطل کر رکھی ہیں اور دنیا بھر میں کرکٹ سیریز کا انعقاد بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.