پاکستان کی کل آبادی میں سے کتنے فیصد موبائل فون استعمال کرتے ہیں؟رپورٹ میں حیرت انگیز انکشافات

موبائل فون اور انٹرنیٹ کے استعمال پر نظر رکھنے والے ادارے کی تازہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی کل آبادی میں سے 75 فیصد شہری موبائل استعمال کرتے ہیں جبکہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 7 کروڑ 63 لاکھ 80 ہزار سے تجاوز کرگئی ۔ڈیٹا پورٹل کی جانب سے دنیا بھر کے ممالک کی رپورٹ جاری کی گئی ہے۔ جس میں شہریوں کو ملنے والی انٹرنیٹ کی سہولت اور موبائل استعمال کے حوالے سے سال 2020 اعداد و شمار بتائے گئے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ پاکستان میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 7 کروڑ63 لاکھ 80 ہزار سے تجاوز کرگئی جو گزشتہ سال کی نسبت 17 فیصد زیادہ ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2019 میں 1 کروڑ 10 لاکھ پاکستانیوں انٹرنیٹ سروسز استعمال کررہے تھے، رواں سال جنوری میں صارفین کی تعداد میں 35 فیصد اضافہ ہوا۔ڈیٹا پورٹل کے مطابق پاکستان کی کل آبادی میں سے 17 فیصد افراد ایسے ہیں جن کو انٹرنیٹ کی سہولت میسر ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال جنوری تک پاکستان بھر میں سوشل میڈیا استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 3 کروڑ 70 لاکھ تک پہنچ گئی۔دوسری جانب پاکستان بھر میں موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 75 فیصد اضافے کے بعد 16 کروڑ 49 لاکھ تک پہنچ گئی، جو گزشتہ برس 96 لاکھ تھی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی کل آبادی میں سے 75 فیصد شہری موبائل کے مالک ہیں۔ڈیٹا پورٹل کے مطابق پاکستان میں پہلے نمبر پر فیس بک، دوسرے پر یوٹیوب اور پھر واٹس ایپ استعمال کیا جاتا ہے، یومیہ اربوں صارفین ان ایپس کو استعمال کرتے ہیں۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.