پی سی بی کا تمام ملازمین کونیا ہدایت نامہ جاری

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کورونا وائرس کے پیش نظر تمام ملازمین کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ نئے ہدایت نامے کے مطابق بورڈ کے دفاتر 24 مارچ کو دوبارہ کھلیں گے، کورونا وائرس کے باعث دفاتر میں ضروری افراد کی حاضری ہی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ پی سی بی نے وباء کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے مانیٹرنگ ٹیم کے قیام کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق دفاتر آنے والے ضروری اسٹاف کا ٹمپریچر باقاعدگی سے چیک کیا جائے گا،جبکہ بورڈ ملازمین کی اکثریت گھروں میں رہتے ہوئے کام کرے گی۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.