وزیراعظم کی زیر صدارت کورونا وائرس سے متعلق اجلاس، آرمی چیف بھی شریک

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے اقدامات پر غور کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ، عسکری اور سول اداروں کے دیگر اعلی حکام، معاون خصوصی ظفر مرزا نے شرکت کی جبکہ صوبوں کے وزراء اعلی اور وزرائے صحت ویڈیو لنک کے زریعے شریک ہوئے۔

اجلاس میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد رپورٹ پیش کی گئی۔

حکام نے وفاق اور صوبائی سطح پر کورونا کی روک تھام سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم کو بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کے ساتھ رابطوں کے حوالے سے بتایا گیا اور مختلف شہروں میں قائم قرنطینہ اور سہولیات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.