پاکستان قونصل خانہ دبئی کیطرف سے رمضان کے با برکت مہینے میں350 پاکستانی قیدیوں کی امداد

رمضان کی تعلیمات کے مطا بق  پاکستان قونصل خانہ دبئی نے 350پاکستانی قیدیوں  کو قانونی و مالی مدد اور ایئر ٹکٹس مہیا  کیئے۔ اس کے علا وہ عرب امارات حکومت نے رمضان کے دوران مختلف قومیتوں کے 2000 قیدیوں کی بقیہ قید کی مدت کو معاف کیا۔ جن  میں دبئی  اور نادرن امارات میں قید تقریبا 442 پاکستانی قید ی  بھی شا مل تھے۔ پاکستان قونصل خانہ  دبئی  کی معاونت سے پاکستان ایسو سی ایشن دبئی نے 75 پاکستانی قیدیوں کو 26250 درھم کی مالیت کے ائیر ٹکٹس مہیا کئے۔ پاکستانی قونصل  خانہ نےعرب امارات میں مقیم  پاکستانی برادری کی طرف سے انسانی ہمدردی کے جذبہ کے تحت پاکستانی قیدیوں کی مدد کے اس عظیم مقصد کو سراہا۔علاوہ ازیں پاکستان قونصل خانہ نے 442 پاکستانی قیدیوں کی  بقیہ قید  معاف کرنے پر عرب امارات  کی حکومت اور جیل اتھارٹیز کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

2 تبصرے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.