وزیراعظم عمران خان کا دورہ قطر کا شیڈول فائنل ہوگیا

وزیراعظم عمران کے دورہ قطر کا شیڈول فائنل ہو گیا،وہ ایک روزہ دورے پر 22 جنوری کو دوحا پہنچیں گے۔

قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے وزیراعظم عمران خان کو دورہ قطر کی دعوت دی ہے،وزیراعظم ایک لاکھ پاکستانیوں کو قطر بھیجنے کے معاملے پر بھی بات چیت کریں گے۔

وزیراعظم امیر قطر سمیت اعلیٰ قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں پاک قطر تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔

وزیراعظم قطری قیادت کے ساتھ ایل این جی کی درآمد اور افرادی قوت کی برآمدگی کے معاملے پر بھی گفتگو کریں گے۔

قطر نے ایک لاکھ پاکستانیوں کو ملازمتیں فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا رکھی ہے۔

وزیراعظم کے دورہ قطر کے دوران مختلف معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کا امکان ہے۔

شاہ محمود قریشی، اسد عمر، زلفی بخاری،مشیر تجارت اور وزیر پیٹرولیم بھی قطر جانے والے وفد کا حصہ ہوں گے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

1 تبصرہ

  1. droversointeru کہتے ہیں

    Yeah bookmaking this wasn’t a high risk conclusion great post! .

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.