اسلام آباد میں بارشوں سے موسم سرد، بالائی علاقوں میں برفباری

اسلام آباد میں دو روز سے ہونے والی بارش سے وفاقی دارالحکومت میں موسم شدید سرد ہوگیا ۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں کہیں ہلکی بارش تو کہیں شدید برف باری کا راج ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

 دیربالا میں لواری ٹنل کے اطراف شدید برف باری ہوئی جہاں ضلعی انتظامیہ نے مسافروں کی سہولت کے لیے کنٹرول روم قائم کردیا ہے۔

اسلام آبادکے نواحی علاقے شاہ اللہ دتہ میں برف باری جبکہ ملکہ کوہسار مری میں رات بھر وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز برف باری ہوئی جس کے باعث راستے بند ہونے سے کئی سیاحوں نے رات گاڑیوں میں گزاری ۔

ایبٹ آباد، مانسہرہ، ناران ، کاغان، شوگران میں بھی ہلکی برف باری ہوئی جس سےکئی رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں ۔

پنجاب میں جہلم، ساہیوال، سیالکوٹ اور آزادکشمیر میں ابر رحمت نے سردی میں مزید اضافہ کردیا ۔

دوسری جانب دُھند میں کمی کے بعد پنڈی بھٹیاں، فیصل آباد، اور گوجرہ موٹروے سیکشن کھول دیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جب کہ کوئٹہ صفر، پشاور 4، لاہور اور ملتان 7، اسلام آباد 8 اور کراچی میں 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

2 تبصرے

  1. Gayle Chowdhury کہتے ہیں

    What i don’t understood is if truth be told how you are no longer really a lot more smartly-preferred than you may be now. You’re very intelligent. You already know thus significantly when it comes to this matter, made me personally imagine it from a lot of varied angles. Its like men and women aren’t involved until it is something to accomplish with Girl gaga! Your own stuffs nice. At all times care for it up!

  2. tlovertonet کہتے ہیں

    Wow, fantastic blog layout! How long have you been blogging for? you make blogging look easy. The overall look of your site is great, as well as the content!

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.