میری ٹائم سیکٹر میں ریفارمز کا فیصلہ، کمیٹی قائم
وفاقی حکومت نے میری ٹائم سیکٹر میں ریفارمز کا فیصلہ کرلیا ،وزیر میری ٹائم امور کی سربراہی اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کردی ۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وزارت میری ٹائم سے متعلقہ اعلیٰ سطح اجلاس وزیراعظم آفس میں ہوا۔
اجلاس میں وزیر دفاع، وزیر دفاعی پیداوار، وزیر میری ٹائم، نیول چیف اور سنیئر حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں ملک میں میری ٹائم سے متعلقہ امور پر تفصیلی بریفنگ اور اہم معاملات کاجائزہ لیاگیا۔
اجلاس میں میری ٹائم سیکٹر میں ریفارمز کا فیصلہ کیاگیاہے، وزیر میری ٹائم امور کی سربراہی اعلی سطح کمیٹی قائم کردی ہے۔
کمیٹی میں نیول ہیڈکوارٹرز اور متعلقہ وزارتوں کے سینئر حکام شامل ہیں۔
Email This Post