پاکستان اور امریکا کےدرمیان بہتر تعلقات دونوں ممالک کے مفاد میں ہیں،وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان نےسابق امریکی سفیرکیمرون منٹرسے ملاقات میں کہاپاکستان اورامریکاکے درمیان بہترتعلقات دونوں ممالک کے مفادمیں ہیں ، افغانستان کے تنازع کا واحد حل سیاسی طور پر نکالا جاسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے سابق امریکی سفیرکیمرون منٹرکی ملاقات ہوئی ، وزیراعظم آفس میں ہونے والی ملاقات میں پاک امریکا تعلقات پرتبادلہ خیال کیا گیا، کیمرون منٹر نے کہا پاکستان خطےکااہم ملک ہے ، امریکاکیساتھ بہتر تعلقات ضروری ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اورامریکا کے درمیان بہترتعلقات دونوں ممالک کےمفادمیں ہیں، سماجی اورمعاشی ترقی کے ذریعےعوام کی خدمت حکومت کی ترجیح ہے، عوام میں وسائل کی منصفانہ تقسیم کی کوشش کر رہےہیں۔
ملاقات کے دوران افغان امن عمل سے متعلق معاملات پر بھی بات چیت کی گئی، وزیراعظم نے کہا افغانستان کےتنازع کاواحدحل سیاسی طورپرنکالاجاسکتا ہے، حکومت کےمعاشی ایجنڈے پر عملدرآمد کیلئے خطے میں امن ناگزیر ہے، پاکستان افغانستان میں امن کے قیام کے لئے کوششیں جاری رکھے گا۔
کیمرون منٹر کا کہنا تھا ماضی میں پاکستان میں بطور امریکی سفیر انتہائی یادگار اور خوشگوار قیام رہا، بطور صدر ایسٹ ویسٹ انسٹی ٹیوٹ تعلقات کے لئے کردار ادا کرتا رہوں گا۔
خیال رہے امریکی صدرکے نمائندہ خصوصی افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد آج پاکستان پہنچ رہے ہیں، دورے کے دوران وہ اعلیٰ سول وعسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
یاد رہے چند روز قبل پاکستان میں امریکا کے سابق سفیر کیمرون منٹر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا نے سوچا ہے، دہشت گردی کی روک تھام کے لیے اب پاکستان کی سپورٹ نہیں کرنی چاہیے، امریکا نے کافی پیسہ بلوچستان کی ترقی کے لیے دیا ہے، امریکا نے سندھ کو بھی تعلیم کی مد میں کافی پیسہ دیا، سارا پیسہ درست انداز میں استعمال کرنے کی کوشش نہیں کی گئی۔
Email This Post
I like this blog it’s a master piece! Glad I noticed this ohttps://69v.topn google.Raise your business