گورنر تبوک کا وزیراعظم عمران خان کے لیے قیمتی تحفہ

گورنر تبوک شہزادہ فہد بن سلطان نے وزیراعظم عمران خان کو منفرد اور قیمتی تحفہ دے دیا، شہزادہ فہد بن سلطان نے عمران خان کو سونے کی کلاشنکوف پیش کی، جس پر وزیراعظم نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے تبوک کے گورنر فہد بن سلطان نے ملاقات کی، ملاقات میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر وزیر دفاع پرویز خٹک اور تہمینہ جنجوعہ بھی موجود تھیں۔

اس موقع پر گورنر تبوک فہد بن سلطان نے وزیراعظم عمران خان کو بیش قیمت سونے کی کلاشنکوف بطور تحفہ پیش کی، جس پر وزیراعظم نے گورنر تبوک کا شکریہ ادا کیا۔

مہمان اپنے ساتھ خوب صورت کیس میں بیش قیمت گن لائے تھے۔

یاد رہے گذشتہ روز سعود ی شہزادہ فہد بن سلطان تلور کے شکار کے لئے د البندین پہنچے تھے ،  دالبندین ایئرپورٹ پر وزیراعلیٰ بلوچستان اور دیگرحکام نے ان کا استقبال کیا تھا۔

خیال رہے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے، حکومت کی جانب سے سعودی شہزادے کو دورے کی دعوت دی گئی تھی جو انہوں نے قبول کی تھی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد کے دورے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی سرمایہ کاری بھی متوقع ہے، ان منصوبوں کے تحت گوادر میں پٹرو کیمیکل کمپلیکس تعمیر کیا جائے گا جبکہ آئل ریفائنری بھی اسی پراجیکٹ کا حصہ ہوگی۔

 

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.