اقوام متحدہ کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کا وزیراعظم یوتھ پروگرام میں بھرپور معاونت کا اعلان

نیویارک میں اقوام متحدہ کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے وزیراعظم یوتھ پروگرام میں بھرپور معاونت کااعلان کردیا، عثمان ڈار نے کہا وفاقی حکومت نے فاٹا کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا فاٹا کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کا عزم نیویارک کااقوام متحدہ کاکاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پاکستان کی مدد کو  تیار ہوگیا ، یواین اوسی ٹی نے وزیراعظم یوتھ پروگرام میں بھرپور معاونت کا اعلان کردیا۔

یو این حکام کی وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار سے ملاقات ہوئی ، جس میں پاک فوج کے اعلیٰ حکام، یواین ڈی پی، انٹر نیشنل لیبر آرگنائزیشن کے حکام شریک ہوئے۔

ملاقات میں فاٹاکےنوجوانوں کےلئےاسکل ڈویلپمنٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام 3لاکھ ڈالر کی لاگت سے شروع کیا جائےگا جبکہ مارچ سے فاٹا کی 7 ایجنسیز کے نوجوانوں کے لئے پروگرام لانچ کرنے پر اتفاق کیا۔

معاون خصوصی نے کہا وفاقی حکومت نے فاٹاکے نوجوانوں کوبااختیاربنانےکااصولی فیصلہ کرلیا، فاٹاکےنوجوانوں کوپروگرام میں شامل کیاجائےگا، مزیدانٹرنیشنل ڈونرایجنسیزکوپاکستان میں لانےکی کوشش کررہےہیں۔

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی جانب سےنوجوانوں کی معاونت وفاقی حکومت کی کامیابی ہے، نوجوانوں کےلئےمنصوبوں کی شروعات ہوچکی،مزیدخوشخبریاں سنائیں گے، چین نے بھی سرکاری سطح پر نوجوانوں کے لئے اقدامات کا آغاز کردیا۔

یاد رہے  چند روز قبل  پاکستان اور چین کے نوجوانوں پر مشتمل یوتھ کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا تھا،  چین نے پاکستانی نوجوانوں کے وفد کو دورہ چین کی دعوت بھی دی، عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ چین کی جانب سےدعوت نامہ ملنانوجوانوں کے لئے بڑی کامیابی ہے۔

خیال رہے 27  دسمبر 2018 کو نوجوانوں کی فلاح و بہبود سے متعلق پہلا اجلاس ہوا تھا ، اجلاس کے لیے پہلی مرتبہ چاروں صوبوں کے یوتھ منسٹرز، مشیر اور سیکریٹریز اکٹھے ہوئے تھے، جس میں صوبائی حکومتوں نے وفاق کے ساتھ مل کر پالیسی بنانے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

اس موقع پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ نوجوان ملک کا سرمایہ ہیں ان کا مستقبل محفوظ بنائیں گے، روزگار کی فراہمی کے لیے جامع منصوبہ بندی کرلی گئی ہے ، نوجوانوں کو نظر انداز کرنے کا سلسلہ ختم کر رہے ہیں۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.