موبائل ایپ’پولیس فار یو‘ 2 دن میں ٹرینڈ ٹو پر آگیا

کراچی میں جرائم کی فوری ابتدائی رپورٹ درج کرانے اور پولیس سے مدد لینے کیلئے بنایا گیا موبائل فون ایپ’پولیس فار یو‘ محض 2 دن میں ٹرینڈ ٹو پر آگیا ہے جس نے وزیراعظم سیکریٹریٹ کے ایپ’کستان سیٹیزن پورٹل‘ـکو بھی ساتویں نمبر پر پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق’ گزشتہ 48 گھنٹے کے دوران 9600 شہریوں نے پولیس فار یو‘ ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرکے رجسٹریشن کی۔

موبائل ایپ’پولیس فار یو‘ 2 دن میں ٹرینڈ ٹو پر آگیا

ان میں سے 3600 شہریوں نے ایپلیکیشن پر جعلی رجسٹریشن کی آئی ڈی بنانے کی کوشش کی، دوسرے معنوں میں کرائم کی ابتدائی رپورٹ درج کرانے کیلئے بنائے گئے اس ایپ پر 3600 شہریوں نے’واردات‘ کرنے کی کوشش کی، جسے پورٹل انتظامیہ نے ٹیکنیکل طریقے سے ناکام بناکر ایسے یوزرز کو بلاک کردیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایسے شہریوں کی جانب سے’پولیس فار یو‘پر کسی اور شہری کے فون نمبر سے رجسٹریشن کی کوشش کی گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق اس کا مقصد اس ایپ کا غلط استعمال کرنے کی کوشش ہوسکتا ہے۔

موبائل ایپ’پولیس فار یو‘ 2 دن میں ٹرینڈ ٹو پر آگیا

ایف انتظامیہ کے مطابق کوئی بھی شہری اپنے ہی فون نمبر اور شناختی کارڈ نمبر سے اس ایپ پر رجسٹریشن کرسکتا ہے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ کے مطابق ماضی میں پولیس کنٹرول یا مددگار 15 پر وارداتوں کی غلط یا جھوٹی اطلاعات دینے کا رجحان بہت زیادہ رہا ہے۔

جعلی رجسٹریشن آئی ڈی بنانے کی کوشش کا مقصد ایسے ہی لوگوں کی جانب سے ایپ کو مس یوز کیے جانے کی کارروائی ہوسکتا ہے۔

پولیس چیف کے مطابق پولیس کنٹرول یا مددگار ون فائیو پر ماضی میں 70 سے 80 فیصد اطلاعات جھوٹی ہوتی تھیں۔

پولیس فار یو ایپ کے خالق اور آئی ٹی ایکسپرٹ سید مدثر زیدی کے مطابق ایپ پر چھ ہزار سے زائد اصل یوزر رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

4 تبصرے

  1. website hosting companies کہتے ہیں

    I am curious to find out what blog platform you have been utilizing?
    I’m experiencing some small security problems with my latest blog and I
    would like to find something more safeguarded. Do you have any suggestions?

  2. adreamoftrains web host کہتے ہیں

    It’s difficult to find well-informed people on this subject, however,
    you sound like you know what you’re talking about!
    Thanks adreamoftrains website hosting companies

  3. website host کہتے ہیں

    Does your website have a contact page? I’m having problems locating it but,
    I’d like to send you an email. I’ve got some recommendations
    for your blog you might be interested in hearing. Either way, great website and I look forward to seeing it grow over time.

  4. website hosting کہتے ہیں

    This article presents clear idea for the new users of blogging, that really how to do blogging.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.