عوامی مسائل کیلئے نیشنل ایکشن پلان بنانے کا فیصلہ
بنیادی عوامی مسائل کے حل کے لیے حکومت نے نیشنل ایکشن پلان بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے وزیراعظم عمران خان نے نیشنل ایکشن پلان کے لیے پارلیمانی کمیٹی بنانے کی ہدایت کردی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہنیشنل ایکشن پلان میں پانی،زراعت،تعلیم اورصحت سمیت دیگر بنیادی عوامی مسائل شامل ہونگے جن کے حل کے لیے پلان بنانے کے ہدایت کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پلان پرعمل درامد کا ٹاسک اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکو دے دیا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی اپوزیشن جماعتوں کو بھی اعتماد میں لیں گے۔
دوسری جانب ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی برائے قومی ایکشن پلان میں تمام جماعتوں کو شامل کیا جائے گا۔
Email This Post