زلمے خلیل زاد آج پاکستان پہنچیں گے

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد آج پاکستان پہنچیں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق زلمے خلیل زاد بذریعہ خصوصی طیارہ آج سہہ پہر اسلام آباد آئیں گے ، ان کی آج شام دفتر خارجہ میں پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں شیڈول کی گئی ہیں۔

زلمے خلیل زاد اور لیزا کرٹِس وفود کی سطح پر مذاکرات اور اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں کریں گے۔

زلمے خلیل زاد کا دورہ پاکستان 4 بار ری شیڈول کیا جا چکا ہے، اس سے قبل انہیں 15 جنوری کو پاکستان پہنچنا تھا۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.