لاہور سے پنڈی بھٹیاں تک موٹر وے دھند کے باعث بند

لاہور اور گردونواح میں شدید دھند چھا گئی، جس کے باعث لاہور سے پنڈی بھٹیاں تک موٹروے کو بند کر دیا گیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق لاہور سے پنڈی بھٹیاں تک حد نگاہ صرف 5 میٹر رہ گئی، جس کے باعث موٹروے کو بابو صابو اور ٹھوکر نیاز سے بند کر دیا گیا ہے ۔

 ترجمان نے روڈ یوزرز کو ہدایت کی ہے کہ گاڑیوں پر فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں، شہری ہنگامی صورتحال میں موٹر وے پولیس ہیلپ لائن 130سے مدد لے سکتے ہیں۔
Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.