تین ماہ کے دوران پی آئی اے نے سات نئے روٹس کا اضافہ کردیا
پی آئی اے کے سی ای او ایئرمارشل ارشد ملک کی ہدایت پر تین ماہ میں سات نئے روٹس کا اضافہ کردیا گیا، آئندہ ماہ فروری سے مزید تین روٹس چلائے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے میں اصلاحات کا عمل جاری ہے، پی آئی اے نے سیالکوٹ سے شارجہ، اسلام آباد سے دوحہ، لاہور سے مسقط کیلئے پروازوں کا آغاز کردیا ہے۔
چیف ایگزیکٹو پی آئی اے ایئرمارشل ارشد ملک کی یدایات پر تین ماہ میں سات نئے روٹس کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ فروری سے مزید تین روٹس کا اضافہ کیاجارہا ہے۔
ملتان اور پشاور سے شارجہ اور پشاور سے العین کیلئے پروازیں شروع کی جائیں گی، پی آئی اے تین ماہ کے دوران 28 پروازوں کا اضافہ کردیا ہے۔
اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ شیڈول کے مطابق یومیہ125پروازیں آپریٹ کی جائیں گی ، پی آئی اے کے فلائٹ شیڈول میں اضافہ سے ادارے کو خاطر خواہ روینیو حاصل ہوگا۔
Email This Post
Experience the thrill of victory and the agony of defeat Lucky cola