سعودی فوجی سربراہ کیلئے نشان امتیاز ملٹری

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف فیاض الرویلی کو نشان امتیاز ملٹری عطا کیا ہے۔ ایوان صدر میں خصوصی تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف ا سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ تقریب کے بعد سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف نے صدر مملکت سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب سے برادرانہ اور منفرد تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے جو باہمی اعتماد پر مبنی ہیں اور تمام شعبوں میں انہیں وسعت دینے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان قریبی دفاعی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا جسے دفاعی پیداوار کے شعبے میں فروغ دینے کے مزید امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و سرمایہ کاری روابط کے فروغ کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی تارکین سعودی عرب کی ترقی اور خوشحالی میں شاندار خدمات انجام دے رہے ہیں اور وہ وژن 2030ءمنصوبوں پر عملدرآمد میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ سعودی چیف آف جنرل ا سٹاف الرویلی نے اعلیٰ فوجی اعزاز دینے پر صدر اور پاکستان کی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات مستقبل میں مزید فروغ پائیںگے۔
Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

1 تبصرہ

  1. Luckycola کہتے ہیں

    Test your skills in adrenaline-pumping PvP arenas Lucky cola

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.