وزیربلدیات سندھ سعیدغنی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اور وزیر اعلیٰ سندھ نے شادی ہالز مالکان کے تحفظات کو دور کرنے اور اس سلسلے میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے جاری نوٹسسز کو واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ شادی ہالز مالکان نے سندھ حکومت اور مجھ سے ملاقات اور یقین دہانی کے بعد اپنی ہڑتال موخر کرنے کا اعلان کردیا ۔ غیر قانونی شادی ہالز کے خلاف پہلے بھی ہماری مہم جاری تھی۔ آئندہ بھی جاری رہے گی ۔البتہ آئندہ 45 دن کے اندر ان شادی ہالز کا معاملہ بھی دیکھا جائے گا، جو کسی قانونی معاملات کے باعث تنازعات کا شکار ہیں۔ میرج ہال ایسوسی ایشن کے وفد نے وزیر بلدیات سندھ سے ملاقات کی۔ سپریم کورٹ کے فیصلے اور بعد ازاں ایس بی سی اے کی جانب سے جاری نوٹس کے حوالے سے تحفظات سے آگاہ کیا۔ وفد نے بتایا کہ شادی ہالز کے کاروبار سے منسلک کم وبیش 40 ہزار سے زائد افراد کے ساتھ ان شادی ہالز میں شادیوں کے لئے کرائی گئی ہزاروں بکنگ کرانے والوں میں اس پر شدید تشویش پائی جارہی ہے۔ وزیر بلدیات سندھ نے وفد کو یقین دلایا کہ ایسا اقدام نہیں ہونے دیں گے، جس سے یہ صنعت تباہ ہو اور ہزاروں افراد بے روزگار ہوں۔ وزیر بلدیات کی یقین دہانی کے بعد ایسوسی ایشن نے اپنی ہڑتال واپس لینے کا اعلان کیا۔ بعد ازاں وزیر بلدیات سندھ نے وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں شرکت کی ۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت کسی صورت ان شادی ہالز مالکان اور قانونی طور پر 2001 کے سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت کمرشل ہونے والے پلاٹس اور زمین کے اسٹیٹس کی تبدیلی کو تسلیم کرتے ہوئے عدالتوں میں اس کا دفاع کرے گی۔ انہوں نے وزیر بلدیات سندھ کو ہدایات دی کہ ایس بی سی اے کی جانب سے جو نوٹس جاری کئے گئے ہیں اسے فوری طور پر واپس لیا جائے۔
Experience the thrill of victory and the agony of defeat Lucky cola
Customize your gameplay experience with a wide range of options. Lucky Cola
Embark on a journey of epic proportions! Hawkplay
I?¦ve recently started a site, the info you provide on this website has helped me tremendously. Thanks for all of your time & work.
I have been examinating out many of your articles and it’s pretty good stuff. I will definitely bookmark your blog.