گھریلو استعمال کی اشیاخریدنے والے صارفین کے لیے خوشخبری
حکومت نے مصنوعی مہنگائی کے خلاف ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ کرتے ہوئے سرکاری قیمتوں کی معلومات کے لیے ایپ متعارف کرادی ،عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ صارفین ایپ کے ذریعے مصنوعی مہنگائی کی شکایت کر سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق گھریلو استعمال کی اشیاخریدنے والے صارفین کے لیے اچھی خبر آگئی ، حکومت نے مصنوعی مہنگائی کےخلاف ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ کرلیا ہے ، سیالکوٹ میں سرکاری قیمتوں کی معلومات کے لیے ایپ متعارف کرادی گئی ہے۔
“قیمت ایپ” کے ذریعے کھانے پینے کی اشیاء کے سرکاری نرخ معلوم کیے جاسکیں گے، ناجائز منافع لینے والے دکانداروں کے خلاف ڈپٹی کمشنر کاروائی کرے گا۔
عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ کے شہریوں کو بڑی سہولت فراہم کر رہے ہیں، صارفین ایپ کے ذریعے مصنوعی مہنگائی کی شکایت جبکہ صارف دکانداروں کے رویے یا اضافی قیمت لینے کی شکایت کر سکیں گے۔
عثمان ڈار کا مزید کہنا تھا ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں خصوصی مانیٹرنگ ٹیم تشکیل دے دی گئی، جدید طریقہ کار کے ذریعے ہیرا پھیری کرنے والا دکاندار ٹریس کیا جا سکے گا۔
انھوں نے کہا ابتدائی طور پرایپ کا استعمال سیالکوٹ سے شروع کیا جا رہا ہے، منصوبہ کامیاب ہو گیا تو صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی شروع کیا جا سکے گا۔
Email This Post
Every game is a new story. Start yours today Lucky cola
Discover new adventures and challenges with regular updates. Lucky Cola
Dive into a world of luxury and endless rewards! Lucky cola
Unlock new powers and enhance your skills! Hawkplay
Adventure, action, and excitement in every corner Hawkplay