آسٹریلین اوپن: نوواک ڈوکووچ نے ساتویں مرتبہ ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کردی

عالمی نمبر ون سربین اسٹار نوواک ڈوکووچ نے ساتویں مرتبہ آسٹریلین اوپن ٹینس مینز سنگل ٹائٹل جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی۔ انہوں نے فیصلہ کن معرکے میں رافیل نڈال کو شکست دے کر کیریئر کا 15واں گرینڈ سلام ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ اس کے ساتھ ہی ڈوکووچ زیادہ گرینڈ سلام ٹائٹلز جیتنے والے دنیا کے تیسرے کھلاڑی بن گئے۔ انہوں نے پیٹ سمپراس کا ریکارڈ توڑ کر یہ اعزاز حاصل کیا جنہوں نے 14 گرینڈ سلام ٹائٹلز جیت رکھے تھے، زیادہ گرینڈ سلام ٹائٹلز جیتنے کا عالمی اعزاز راجر فیڈرر کو حاصل ہے جنہوں نے 20 ٹائٹلز اپنے نام کر رکھے ہیں۔ نڈال 17 ٹائٹلز جیت کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ آسٹریلیا میں منعقدہ سال کے پہلے گرینڈ سلام ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے مینز سنگلز فائنل میں ڈوکووچ نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسپینش کھلاڑی نڈال کو 6-3، 6-2 اور 6-3 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔دوسری جانب پائری ہیوز ہربرٹ اور نیکولاس ماہوت پر مشتمل فرانسیسی جوڑی نے سال کا پہلا گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔ فرانسیسی جوڑی چاروں گرینڈ سلام ڈبلز ٹائٹلز جیتنے والی دنیا کی آٹھویں ٹیم بن گئی، ہربرٹ اور نیکولاس نے مینز ڈبلز فائنل میں کونٹی نن اور جان پیئرز کی جوڑی کو شکست دی۔
Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

5 تبصرے

  1. Luckycola کہتے ہیں

    Connect, compete, and celebrate gaming in all its forms Lucky cola

  2. Lucky cola کہتے ہیں

    Team up with friends and tackle challenging dungeons and raids. Lucky Cola

  3. Luckycola کہتے ہیں

    Be the next big winner at our online casino! Lucky cola

  4. Hawkplay کہتے ہیں

    Join the ranks of legendary heroes! Hawkplay

  5. Hawkplay کہتے ہیں

    Enter a world of fantasy and fight for glory Hawkplay

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.