وزیر اعظم عمران خان آج “صحت کارڈ اسکیم” کا افتتاح کریں گے
صحت کارڈ سے عام آدمی سات سےنولاکھ روپے تک کا علاج کرواسکے گا
وزیر اعظم عمران خان آج صحت کارڈ اسکیم کا افتتاح کریں گے، صحت کارڈ سے عام آدمی سات سےنولاکھ روپے تک کا علاج کرواسکے گا، فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ غریب لوگ جوعلاج نہیں کرواسکتےان کی زندگیوں میں انقلاب آئے گاْ۔
تفصیلات کے مطابق عوام کو صحت اور مفت علاج معالجے کے حوالے سے بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے حکومت کی جانب سے صحت کارڈ کا پہلا مرحلہ آج سے شروع کیا جائے گا، وزیر اعظم عمران خان آج سہہ پہر 3 بجے صحت کارڈ اسکیم کا افتتاح کریں گے۔
صحت کارڈ کے ذریعے عام آدمی سوا 7 لاکھ تک کا علاج کرواسکے گا، جس میں مریض کی انجیو پلاسٹی، برین سرجری سمیت کینسر اور دیگر امراض کا مفت علاج کیا جائے گا۔وفاقی وزیرفوادچوہدری کا کہنا ہے کہ ایسے غریب لوگ جو صحت کی سہولتوں سے استفادہ حاصل نہیں کرسکتے، وہ 7 سے 9 لاکھ روپے تک کا علاج مفت کروا سکیں گے، جس سے ان کی زندگیوں میں انقلاب آئے گا۔
یاد رہے 30 جنوری کو وفاقی حکومت نے وزیر اعظم نیشنل ہیلتھ پروگرام کا نام تبدیل کر کے “صحت سہولت پروگرام ” رکھ دیا تھا جبکہ ہیلتھ کارڈ کانام تبدیل کر کے”صحت انصاف کارڈ” رکھا گیا۔
وفاقی وزیر صحت عامر کیانی کا کہنا تھا کہ صحت سہولت پروگرام کادائرہ ملک بھر میں پھیلا دیا ہے، ڈیڑھ کروڑخاندانوں کوصحت سہولت پروگرام کاحصہ بنا دیا ہے، ملک بھرمیں 9کروڑ افرادصحت انصاف کارڈ سےمستفید ہوں گے۔
گذشتہ سال دسمبر میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت صحت سے متعلق اہم اجلاس میں صحت کی بہترین سہولیات کیلئے پبلک ہیلتھ مینجمنٹ اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہیلتھ مینجمنٹ کے شعبے کو ملک بھر میں نظرانداز کیا جاتا رہا ہے، اب ملک میں ہیلتھ مینجمنٹ کا جامع نظام لانا ہوگا، عوام کو صحت کی بہترین سہولتیں فراہم کریں گے۔
Email This Post
Triumph! It may be One of the most useful weblogs We now have ever face on the topic. Excellent aspects! I’m also an authority On this subject matter so I’m able to absolutely grasp your effort definitely properly. Thanks for the large assistance. pg betflix
Thanks for every other informative site. The place else may just I get that kind of info written in such an ideal means? I’ve a undertaking that I’m simply now working on, and I’ve been on the look out for such information.
my homepage : okbet online casino
ค่ายเกม SexyPG888 wingbet ผู้นำความบันเทิง เว็บพนันออนไลน์ที่ดีที่สุด
The ultimate playground for gamers of all ages. Lucky Cola
Create your legend in our immersive universe! Hawkplay