وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری
وزیراعظم عمران کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں 20 نکاتی ایجنڈے پرغور کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وزیراعظم آفس میں وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے۔
اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ اب تک کیے گئے فیصلوں پرعملدرآمد کا جائزہ لے گی اور مختلف ممالک کے ساتھ شعبوں میں تعاون کی منظوری دے گی۔
وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں انسداد منشیات پالیسی 2018 پیش کی جائے گی، اجلاس میں نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ ایکٹ 2010 میں ترمیم کی منظوری بھی دی جائے گی۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں میں پیپرا رولز2004 میں چھوٹ دیےجانے کا امکان ہے، گوادرپورٹ اتھارٹی کے چیئرمین کی تعیناتی بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں ای اوبی آئی کے چیئرمین اور زرعی ترقیاتی بینک کے صدرکی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعظم عمران خان نے سول سروس ریفارمز ٹاسک فورس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ احتساب اور میرٹ ہی نظام میں بہتری لانے کے اصول ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نیک نیتی کے ساتھ اصلاحات کا ایجنڈا لے کر آئی ہے، عوامی فلاح وبہبود کی خاطر نظام میں بہتری لانے کے خواہش مند ہیں۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.