سعودی ولی عہد کا طیارہ پاکستانی حدود میں‌ داخل

سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر پاکستان پہنچ گئے

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا طیارہ پاکستانی حدود میں داخل ہوگیا اور اسے پاک فضائیہ کے ایف 16 اور جے ایف تھنڈرز  شیر دل اسکواڈ نے حصار میں لے کر سلامی پیش کی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد کا طیارہ جیسے ہی پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا اُسے جےایف 17تھنڈراورایف 16نےطیارےکوحصارمیں لے کر سلامی دی۔

جے ایف تھنڈرز شاہی طیارےکےاطراف فار میشن میں پرواز کررہےہیں۔

قبل ازیں سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر خصوصی طیارے سے نورخان ائیربیس پہنچے اُن کا استقبال پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی نے کیا۔

سعودی ولی عہد کا نورخان ائیربیس پر شاندار استقبال کیا جائے گا، بعد ازاں اگر سیکیورٹی کلیئرنس دی گئی تو شاہی محمد بذریعہ سڑک وزیراعظم ہاؤس پہنچایا جائے گا تاہم اگر ایسا نہ ہوا تو شاہی مہمان بذریعہ ہیلی کاپٹر جائیں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’سعودی ولی عہد کا طیارہ جیسے ہی پاکستانی حدود میں داخل ہوگا انہیں پاک فضائیہ کا شیر دل دستہ جے ایف تھنڈر سے سلامی دے گا، کل محمد بن سلمان کو نشان پاکستان کا سول ایوارڈ دیا جائے گا‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’سعودی ولی عہد کےدورے میں15سے20ارب ڈالرزکےمعاہدےہوں گے، وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے جبکہ کونسل دونوں ممالک کے سربراہان کونسل کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے‘۔

فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ ’سعودی ولی عہد کے ساتھ جو بھی معاہدے طے کیے جائیں گے انہیں پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا جس پر اگر مباحثے کی گنجائش ہوئی تو اس پر سب کو کھل کر اظہار کا موقع بھی دیا جائے گا‘۔

محمد بن سلمان کو 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی جبکہ راستے میں ان کا ثقافتی رقص سے استقبال کیا جائے گا، وفاقی دارالحکومت میں شاہی مہمانوں کی آمد پر خوش آمدید کے بینرز آویزاں کیے گئے۔

یاد رہے کہ چین کے صدر کو دورہ پاکستان کے وقت جے ایف تھنڈرز کے ذریعے فضا میں سلامی دی گئی تھی۔

تیاریاں

ائیربیس پر شاہی مہمانوں کےاستقبال کی تیاریاں مکمل ہوگئیں، ولی عہدکے استقبال کے لیے نور خان ائیر بیس پر سرخ قالین بچھائے گئے جبکہ شاہراؤں پر شاہی مہمانوں کے لیے استقبالی کلمات سےمزین بل بورڈ آویزاں کئے گئے۔

سعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد کے پورٹریٹ آویزاں جبکہ ائیربیس لاؤنج میں بھی شاہی مہمان کی تصاویر لگا دی گئیں۔

شہزادہ محمد بن سلمان کا پاکستان میں فقید المثال استقبال کیا جائے گا، موصولہ اطلاعات کے مطابق سعودی ولیٔ عہد کو تھری لیئرز باکس سیکورٹی فراہمی  کے انتظامات مکمل ہوگئے، اس ضمن میں نور خان ایئر بیس، راولپنڈی سے وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد تک شاہی مہمانوں کی سیکورٹی پاک فوج اور سعودی شاہی گارڈز نے مشترکہ طور پر سنبھال لی۔

شاہی قافلے کی حفاظت کے لیے فضائی نگرانی کے ساتھ ساتھ آس پاس کی بلند عمارتوں پر بھی مستعد اہل کار تعینات ہیں، ایئر پورٹ پر اترتے ہی سعودی ولیٔ عہد کو 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.