سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستانیوں کے لیے خوشی کا باعث ہے‘ عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان سے دونوں ملکوں کے تعلقات مزید بہتر اور مستحکم ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزادر نے کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستانیوں کے لیے خوشی کا باعث ہے۔

سردارعثمان بزدار نے کہا کہ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان سے ترقی وخوشحالی کی نئی راہ متعین ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مختلف شعبوں میں معاہدوں سے ملک میں سرمایہ کاری بڑھے گی اور ملکی معیشت مضبوط ہوگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی پاکستان اور اہل پاکستان سے محبت مثال بن چکی ہے۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان کے سعودی عرب سے مضبوط اور دوستانہ تعلقات صدیوں پرانی ثقافتی ومعاشی شراکت پرمبنی ہیں۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.