سعودی ولی عہد سے آرمی چیف کی ملاقات

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے وزیراعظم ہاؤس میں سعودی ولی عہد سے اہم ملاقات کی، جس میں ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم آئی اورڈی جی آئی ایس پی آر بھی موجود تھے۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا اس موقع پر کہنا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان برادر دوست ملک ہیں، دونوں ممالک تمام مشکل حالات میں ہمیشہ ساتھ ساتھ رہے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔

ملاقات کے دوران دوطرفہ باہمی دلچسپی اور دفاعی امورپر بات چیت کی گئی۔ملاقات میں خطے میں سلامتی، افغان مصالحتی عمل سمیت مشرق وسطیٰ میں امن و امان اور مشترکہ کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.