دبئی میں فوڈ فیسٹیول کاآغاز
دبئی میں مزے مزے کے کھانوں کے شوقین افراد کے لئے فوڈ فیسٹیول کاآغاز ہوگیا ہے جو 17روز تک جاری رہے گا۔
اس فوڈ فیسٹیول میں مقامی اور بین الاقوامی فوڈ چینز،ڈسٹری بیوٹرز اور ماہر شیفس نے بھی شرکت کی ہے۔
سترہ روزہ اس فوڈ فیسٹیول کی خاص بات فوڈ پروڈکٹس کے بارے میں آگاہی دینا اور صحت بخش کھانے پینے کی اشیاء کو فروغ دینا ہے۔
دنیا بھر کے نامور شیفس سمیت ہزاروں کی تعداد میں لوگ ان کھانوں کی تعریف اورنکتہ چینی کرنے کے لیے موجودہیں۔
واضح رہے کہ مزیدار پکوانوں سے سجا یہ میلا 8مارچ کو اختتام پذیر ہوگا۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.