راس الخیمہ پولیس نے کہا ہے کہ شہریوںاور مقیم غیر ملکیوں کو سہولت فراہم کرنے کے لئے ٹریفک جرمانوں میں رعایت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جرمانے کی تاریخ سے 50دن کے اندر ادائیگی کرنے پر 50فیصد رعایت ملے گی جبکہ 51دن سے 80دن کے اندر جرمانہ بھرنے پر 30فیصد رعایت ہوگی۔ 81دن پرانے جرمانوں پر کوئی رعایت نہیں ہوگی۔ راس الخیمہ پولیس کے سربراہ جنرل عبد اللہ النعیمی نے کہا ہے کہ ڈرائیوروزارت داخلہ کی ویب سائٹ او رایپلی کیشن کے ذریعہ جرمانے ادا کرسکتے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.