ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ ہندوستانی سپریم کورٹ میں آئین کے آرٹیکل 35 اے پر بحث ہونے جا رہی ہے ۔جموں و کشمیر میں ڈیموگرافک تبدیلیوں کی مذمت کرتے ہیں ۔عالمی برادری موجودہ صورتحال کا نوٹس لے۔ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ پاکستان جموں و کشمیر میں ڈیموگرافک تبدیلیوں کی مذمت کرتا ہے ۔ ایسا کوئی بھی اقدام عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کی خلاف ورزی ہوگی ۔ترجمان نے کہا کہ متنازع علاقے میں تبدیلیاں عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں ہیں ۔ترجمان نے کہا کہ نہتے کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم میں اضافے پر بھی تشویش ہے ۔ پلوامہ حملے کے بعد کشمیر اور ہند کے مختلف علاقوں میں کشمیریوں پر حملے ہوئے ہیں ۔ترجمان نے کہا کہ کشمیر میں طاقت کے بے پناہ استعمال، حریت رہنماوں کی گرفتاریوں، اضافی فورسز کی تعیناتیوں اور اسپتالوںمیں چھٹیوں کے اعلانات نے عوام میں خوف و ہراس پیدا کر رکھا ہے ۔ترجمان نے کہاکہ عالمی برادری موجودہ صورتحال کا نوٹس لے۔ اقوام عالم ہند کو کشمیریوں پر مظالم سے روکے ۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ عالمی برادری نئی دہلی کو ظلم و تشدد کے بجائے مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل تلاش کرنے پر زور دے ۔
تبصرے بند ہیں.