حکومت تعلیم کی کرنیں صوبے کے کونے کونے میں بکھیرنے کے لئے خطیر وسائل فراہم کررہی ہے: میاں اسلم اقبال

قوم کے نونہالوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے وسائل کی فراہمی سود مند سرمایہ کاری ہے
عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی جس منزل کی جانب بڑھ رہے ہیں وہاں کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہیں رہے گا
فنی تعلیم کے فروغ کے لئے بھی جامع حکمت عملی اپنائی گئی،صوبے میں 4نئی ٹیکنیکل یونیورسٹیاں بنائی جارہی ہیں
ہنر مند نوجوانوں کو کاروبار شروع کرنے میں معاونت کے لئے آسان شرائط پرقرضوں کی فراہمی کا پروگرام شروع کیاجارہا ہے

صوبائی وزیر صنعت تجارت میاں اسلم اقبال نے قوم کے نونہالوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے وسائل کی فراہمی ملک کے تابناک مستقبل کو یقینی بنانے کی جانب سود مند سرمایہ کاری ہے۔پنجاب حکومت نے تعلیم کو اپنی اولین ترجیح بنایا ہے اورتعلیم کی کرنیں صوبے کے کونے کونے میں بکھیرنے کے لئے خطیر وسائل فراہم کررہی ہے۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی جس منزل کی جانب بڑھ رہے ہیں وہاں کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہیں رہے گا۔
صوبائی وزیر نے یہ بات آج الحمرا ہال میں ایک نجی تعلیم ادارے کی پانچویں سالانہ تقریب تقسیم ایجوکیشنل ایوارڈز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔میاں اسلم اقبال نے بچوں میں ایوارڈ تقسیم کئے اور طلبا وطالبات کی جانب سے پیش کئے گئے خاکوں کو بھی سراہا۔صوبائی وزیرنے کہا کہ پاکستان خوش قسمت ملک ہے جس کی بڑی آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے اوریہ نوجوان جنہوں نے مستقبل ملک کی باگ ڈور سنبھالنا ہے،وہ ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نوجوانوں کی ترقی اور انہیں اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے انقلابی نوعیت کے اقدامات کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تعلیم اور فنی تعلیم کے فروغ کے لئے بھی جامع حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔صوبے میں 4نئی ٹیکنیکل یونیورسٹیاں بنائی جارہی ہیں۔جن سے نوجوانوں کو مختلف فنون کی تعلیم وتربیت کے حصول کے مواقع ملے گے۔صوبائی وزیر نے طلبا وطالبات سے مخاطب ہوئے کہا کہ آپ حصول تعلیم پر توجہ دیں اور اپنے اساتذہ اوروالدین کا احترام کریں کیونکہ اس کے بغیر زندگی کے مقاصد حاصل نہیں کئے جا سکتے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہمیں عزت دی ،بہچان دی لیکن بدقسمتی سے ہم اس کے لئے کچھ نہ کر سکے۔وقت آ گیا ہے کہ وطن کی مٹی کا قرض چکایا جائے۔آپ نے جدید علوم سے آراستہ ہو کر ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہے۔پی ٹی آئی حکومت نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے یکساں مواقع فراہم کررہی ہے۔ہنر مند نوجوانوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے میں معاونت کے لئے آسان شرائط پرقرضوں کی فراہمی کا پروگرام شروع کیا جارہا ہے

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.