’بھارتی پائلٹ کی واپس، پاکستان کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے‘

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی واپسی کے پاکستان کے عمل کی جنتی تعریف کی جائے کم ہے ۔

ترک میڈیار پورٹ کے مطابق رجب طیب اردوان نے کہا کہ کشیدگی میں کمی پاکستان اور بھارت کے اپنے مفاد میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی پائلٹ کی واپسی پاکستان نے شایان شان عمل کیا جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔

ترک صدر نے مزید کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور صدر عارف علوی سے پاک بھارت کشیدگی پر بات ہوئی ہے۔

ان کا کہناتھاکہ پاک بھارت تناؤ کے ماحول میں کمی کےلئے اپنی ذمہ داری ادا کرنے کو تیار ہیں۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.