او آئی سی قرارداد نے کشمیر پر پاکستان کے موقف کی توثیق کی ہے‘ شاہ محمود قریشی
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ او آئی سی کی قرارداد میں کشمیر کو خطے کے امن کے لیے کلیدی قرار دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے پیغام میں کہا کہ او آئی سی کی قرارداد میں کشمیر پرپاکستان کے موقف کی توثیق کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ او آئی سی کی قرارداد میں کشمیر کو خطے کے امن کے لیے کلیدی قرار دیا گیا اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی کی مذمت کی گئی ہے۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ او آئی سی نے بھارتی جارحیت کی مذمت اور پاکستان کے حق دفاع کو تسلیم کیا، پاکستانی قوم کو اس کامیابی پرمبارکباد دیتا ہوں۔
یاد رہے کہ او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کے 46 ویں اجلاس میں قرارداد منظور کی گئی ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کا بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کی شرکت کی وجہ سے بائیکاٹ کیا تھا۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.