شہید حوالدار عبدالرب سپرد خاک
لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے جوان عبدالرب کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق شہید حوالدار عبدالرب کی نماز جنازہ تونسہ کے گاؤں بستی نتکانی میں ادا کی گئی ، نماز جنازہ میں پاک فوج کے افسران اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے جام شہادت نوش کرنے والےپاک فوج کے دو نوں جوانوں حوالدار عبدالرب اور نائیک خرم خان کا تعلق ڈیرہ غازی خان سے تھا ۔شہدا کی میتیں آبائی علاقے پہنچیں تو علاقہ مکینوں کی بڑی تعدادجرات مندجوانوں کادیدار کرنےآئی ۔ لوگوں نے شہدا کے جسدخاکی پر پھول نچھاور کیے اور پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے ۔
نکیال سیکٹر پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے حوالدار عبدالرب اور نائیک خرم شہیدہو گئے تھے ۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.