میا ں اسلم اقبال نے علامہ اقبال ٹاؤن میں کالی کوٹھی روڈ کی تعمیر کے منصوبے کا افتتاح کر دیا

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کی خدمت کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے: وزیر صنعت وتجارت
ملک پر برسوں تک حکمرانی کرنے والوں نے عوام کی فلاح و بہود کے لئے کچھ نہ کیا بلکہ قومی خزانے پر ہاتھ صاف کئے

صوبائی وزیر صنعت وتجارت میا ں اسلم اقبال نے علامہ اقبال ٹاؤن میں کالی کوٹھی روڈ کی تعمیر کے منصوبے کا افتتاح کر دیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کی خدمت کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔عوام کے معیارزندگی کو بہتر بنانے اورانہیں بہتر سے بہتر سہولتوں کی فراہمی کے پروگراموں پر خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے اپنی ذاتی تشہیر کے لئے نمائشی منصوبے لگائے اور ان منصوبوں سے عوام کو تو ریلیف نہ ملا لیکن یہ منصوبے قومی معیشت کے لئے بوجھ ثابت ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک پر برسوں تک حکمرانی کرنے والوں نے عوام کی فلاح و بہود کے لئے کچھ نہ کیا بلکہ قومی خزانے پر ہاتھ صاف کئے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کو اربوں روپے کے قرضوں کے بوجھ تلے دبانے والے سابق حکمرانوں نے صوبے کے عوام پر بڑا ظلم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت صحیح معنوں میں عوام کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر کام کررہی ہے اور تعلیم،صحت اوردیگر سماجی شعبوں میں ایسے منصوبے شروع کئے گئے ہیں جن سے صحیح معنوں میں ریلیف ملے گا۔انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال ٹاؤن میں کالی کوٹھی سڑک کی تعمیر کے منصوبے سے علاقے کے عوام کو آمدورفت کی بہتر سہولتیں ملیں گی۔انہوں نے کہا کہ وسائل قوم کی امانت ہیں اور ہم امین بن کر ایک ایک پائی نہایت شفاف طریقے سے عوام کی فلاح پر خرچ کررہے ہیں۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.